BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 August, 2006, 08:00 GMT 13:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایران کے بارے میں امریکہ لاعلم‘
ایران نے جوہری پروگرام ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے
امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو ایران کے جوہری پروگرام اور اس کی دفاعی صلاحیت کے بارے میں جاسوسی کرنے کے لیئے مزید رقم مختص کرنی چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے بارے میں خفیہ معلومات اکھٹی کرنے کے لیئے مزید ایسے لوگوں کی خدمات حاصل کی جانے چاہیں جن کو فارسی پر عبور حاصل ہو۔

امریکی کانگرس کی ’ہاوس انٹیلجنس کمیٹی‘ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس ایران کی حربی صلاحیت اور خاص طور پر اس کے جوہری بم بنانے کے پروگرام کے بارے میں مصدقہ معلومات نہیں ہیں۔

اس رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا ایران کی دفاعی صلاحیت اور جوہری پروگرام کے بارے میں اہم معلومات کے بغیر ایران کے ساتھ کوئی مؤثر بات چیت کی جاسکتی ہے۔

ایران نے اس ہفتے دنیا سے اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ایران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام خالصتاً پرامن مقاصد کے لیئے ہے اور اس نے اقوام متحدہ کی طرف سے یورینیم کی افزودگی ختم کرنے کے مطالبے کو رد کر دیا ہے۔

ایران کی طرف سے اس کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کرنے کی پیش کش پر واشنگٹن نے بڑا سرد رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ایران نے مذاکرات کرنے کی پیش کش مغربی ممالک کی طرف سے جوہری پروگرام بند کرنے کی صورت میں ایران کو دی جانے والی مراعات کے جواب میں کیا تھا۔

ان مراعات کے جواب میں ایران کی طرف سے اکیس صفحات پر مشتمل جواب کی تفصیلات کو عام نہیں کیا گیا تاہم جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری پروگرام بند کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اینجلا مرکل نے کہا کہ جو کچھ اکیس صفحے کی ایرانی دستاویز میں کہا گیا ہے اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن یقینی طور پر اس میں وہ کچھ نہیں ہے جس کی توقع کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس دستاویز میں وہ فیصلہ کن جملہ موجود نہیں تھا۔

کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہم ایران کے بارے میں بہت کچھ نہیں جانتے اور پالیسی سازوں کو ایران کے بارے میں مزید معلومات درکار ہیں۔‘

رپورٹ میں ایران کے جوہری، کیمیائی اور بائیولوجیکل ہتھیاروں کے بارے میں معلومات نہ ہونے پر خصوصی طور پر تشویش ظاہر کی گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد