فرانس مزید فوج بھیجنے پر رضا مند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے صدر ژاک شیراک نے کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے لیئے مزید سولہ سو فوجی بھیجے جائیں گے۔ ٹی وی پر خطاب کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ لبنان میں فرانس کی فوج کے دو مزید بٹالین بھیجے جائیں گی۔ فرانس امن فوج کی سربراہی کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جنگ بندی کو ’نازک‘ قرار دیا ہے۔ فرانس پر لبنان میں امن فوج کے لیئے محض دو سو فوجی بھیجنے پر سخت تنقید کی جا رہی تھی۔ لبنان میں اس وقت فرانس کے دو سو فوجی اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ ہیں۔ بارہ سو فوجیوں کے بعد لبنان میں فرانس کے فوجیوں کی تعداد دو ہزار تک پہنچ جائے گی۔ صدر شیراک کا کہنا تھا کہ لبنان میں موجود اقوام متحدہ کی امن فوج میں فرانسیسی فوج کے دو مزید بٹالین تعینات کیے جائیں گے۔ برسلز میں جمعہ کو لبنان کی صورت حال کے بارے میں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک خصوصی اجلاس ہو رہا ہے جس میں کوفی عنان بھی شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ’ہمیں فرانس کی اس پیشکش سے خوشی ہوئی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں امید ہے کہ یورپی ممالک کے اجلاس میں امن فوج کے لیئے مزید فوج کی پیشکش کی جائے گی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ’یہ ایک اچھی علامت ہے کہ بین لاقوامی برادری امن فوج کی تشکیل کے لیئے پرجوش ہے۔ یہ ایک انتہائی مثبت بات ہے‘۔ | اسی بارے میں لبنان کے لیئے فوج بھیجنے کا وعدہ18 August, 2006 | آس پاس قرارداد کے متن پر امریکہ فرانس متفق05 August, 2006 | آس پاس قرارداد: امریکہ اور فرانس کا اتفاق، اختلافات10 August, 2006 | آس پاس امن فوج کی قیادت فرانس کرے گا16 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||