واشنگٹن کی پرواز بوسٹن اتار لی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن سے واشنگٹن جانے والی ایک پرواز کو ایک مسافر اور جہاز کے عملے کے درمیان کشیدگی کے بعد لڑاکا طیاروں کی نگرانی میں بوسٹن کے ہوائی اڈے پراتار لیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کے ایک ترجمان کے مطابق ایک مسافر کا رویہ مشکوک تھا جس بنا پر طیارے کو واشنگٹن کی بجائے بوسٹن پر اتار لیا گیا۔ واشنگٹن سے بی بی سی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ حکام اس واقع کو دہشت گردی کا واقع قرار نہیں دے رہے۔ ابتداء میں یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ اس خاتون مسافر کے پاس سے ایک پیچ کس، ماچس کی ڈبیہ ، ویزلین اور ایک پرچہ نکلا تھا جس میں القاعدہ کا ذکر تھا۔ تاہم بعد میں ان اطلاعات کی تردید کر دی گئی تھی۔ بوسٹن پر اترنے کے بعد پولیس اور سکیورٹی حکام نے طیارے کو اپنے قبضے میں لے لیا اور مسافروں کے سامان کی سونگھنے والے کتوں کی مدد سے رن وے پر تلاشی لی گئی۔ امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی بوسٹن میں ترجمان ننتی ڈے کے مطابق ساٹھ سالہ یہ خاتون کلسٹرفوبیا یا بند جگہوں سے گھٹن کی بیماری کا شکار تھیں جس وجہ سے وہ بے چینی کا شکار ہو گئی تھیں۔ | اسی بارے میں دہشت گرد منصوبہ اور امریکی میڈیا16 August, 2006 | آس پاس برطانیہ: ’الرٹ کا درجہ کم‘14 August, 2006 | آس پاس ’لندن سازش میں جیشِ محمد ملوث‘12 August, 2006 | آس پاس ’ناکام منصوبہ‘ اور برطانوی اخبارات 11 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||