BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 August, 2006, 12:40 GMT 17:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اتنی سکیورٹی، لڑکا پھر بھی جہاز میں
گیٹوک
گیٹ وک پر اب بھی پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔
برطانیہ میں حکام نے تسلیم کیا ہے کہ سکیورٹی الرٹ کے باوجود 'کئی غلطیوں' کے نتیجے میں ایک لڑکا بغیر ٹکٹ کے طیارے تک پہنچ گیا۔

کمبریا سے تعلق رکھنے والے بارہ سالہ لڑکے کی گیٹ وک ائرپورٹ پر مونارک کمپنی کے ایک طیارے میں موجودگی کا احساس عملے کو اس وقت ہوا جب مسافروں کی تعداد گنجائش سے بڑھ گئی۔

مونارک کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹم جینز نے اعتراف کیا کہ چند مسئلے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی اہم ہے کہ آخری سکیورٹی لائن نے اپنا کام ضرور کیا۔ ’یقینا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘

ائرپورٹ کا انتظام چلانے والے ادارے بی اے اے نے بتایا کہ لڑکا سکیورٹی انتظامات سے گزر کر طیارے تک پہنچا۔

بی اے اے کے اہلکار کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی مکمل تفتیش پولیس اور مونارک ائرلائن کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ ’ہم تسلیم کرتے ہیں کہ وہ سفری دستاویزات کے بغیر وہاں تک پہنچا لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ تلاشی کے تمام مراحل سے ضرور گزرا ہے۔

انہوں نے مسافروں کو یقین دلایا کہ کہیں بھی ان کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا گیا تھا۔

ایک نجی فلاحی ادارے سے بھاگا ہوا یہ لڑکا لزبن جانا چاہ رہا تھا۔ لڑکے کے طیارے میں پہنچنے پر اسے مشروب بھی پیش کیا گیا تھا۔

اس فلاحی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ اس کی گمشدگی کے فوراً بعد اس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی تھی۔

ادھر گیٹ وک ہوائی اڈے پر مسافروں کو مسلسل تاخیر کا سامنا ہے۔ بدھ کے روز برٹش ائرویز کی گیارہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد