شدید جنگ میں سات اسرائیلی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کی جنگ میں سنیچر کے روز سات اسرایئلی فوجویوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق گیارہ سے زیادہ زخمی اسرائیلی فوجیوں کو لبنان سے واپس لا کر اسرائیل کے ہسپتال میں داخل کرا یا گیا ہے۔ اس طرح سے اب تک اسرائیل نے ساٹھ سے زیادہ زخمی فوجیوں کو لبنان سے واپس لاکر ہسپتال میں داخل کرا یا ہے۔ اسرائیلی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے دو فوجی اپنے ہی ٹینکوں سے کچل کر مارے گئے۔ بیروت سے ہمارے نامہ نگار وسعت اللہ خان کا کہنا ہے کہ سنیچر کے روز کی اسرائیلی فوج کی گزشتہ تیس برسوں میں سب سے بڑی کارروائی ہوئی ہے۔ جنوبی لبنان میں اسرائیل کے تیس ہزار فوجی جنگ میں شامل ہیں۔ اس روز پچاس ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ اسرائیلی فوجیوں کو لبنان میں اتارا گیا۔ ہمارے نامہ مگار کے مطابق حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے ٹی وی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے قرارداد کو منظور کرینگے تاہم انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیلی فوج کے ذریعہ کسی بھی طرح کا فائدہ اٹھانے یا حملہ کرنے کی صورت میں جوابی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی پارلیمان جنگ بندی سے متعلق قراردار کو منظور کرے گی۔ | اسی بارے میں لبنان پراسرائیل کا گھیرا مزید تنگ21 July, 2006 | آس پاس اسرائیل کا مقابلہ کریں گے: حزب اللہ سربراہ21 July, 2006 | آس پاس حملوں میں تیزی، ہلاکتیں، بجلی گھر تباہ12 August, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملے جاری، کئی ہلاک، بجلی گھرتباہ12 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||