BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 July, 2006, 02:06 GMT 07:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قانا بمباری: صدر بش کا افسوس

صدر بش نے وائٹ ہاوس کے لان پر صحافیوں سے بات کی
صدر بش نے وائٹ ہاوس کے لان پر صحافیوں سے بات کی
امریکی صدر جارج بش نے قانا میں ہلاکتوں پر کہا ہے کہ ’امریکہ بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں پر سوگوار ہے اور خدا ان ہلاک ہونے والے بے گناہ لوگوں پر رحم کرے۔‘

یہ بات انہوں نے اتوار کی دوپہر وائٹ ہائوس کے لان پر میامی کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل اخباری نمائندوں سے کہی۔ وہ مشرق وسطی کی تازہ صوتحال پر ایک مختصرخطاب کر رہے تھے-

وائٹ ہائوس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جارج بش نے کہا ہے کہ ’مشرق وسطی کا موجودہ بحران ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم وہاں پائیدار امن کے لیئے مل کر کام کریں۔ میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہوں- یہ ایک المناک موقع ہے جب بےگناہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں ان لوگوں کے لیے ہیں جو آج ہلاک ہوئے اور جنہوں نے جاری اس بحران میں جانیں گنوائيں-‘

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اتوار کے روز وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس سے دو مرتبہ رابطہ کیا اور ’وہ اگلے روز (پیر کو) دورے سے واپس آرہی ہیں اور مجھے مشرق وسطی کے رہنماوں سے اپنی ملاقاتوں کے بارے مجھے آگاہ کریں گی-‘

صدر بش نےکہا ’میں نے ٹونی بلیئر سے بھی بات کی ہے- امریکہ نے سلامتی کائونسل کے رکن ممالک کے ساتھ مل کرخطے میں پائيدار امن قائم کرنے کے لیے متفقہ قرارداد لانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ایک ایسا امن جو پائدار ہو اور جس میں ماں باپ اپنے بچوں کی پرورش ایک امیدوں بھری دنیا میں کر سکیں-
'خدا ان پر رحم کرے جنہوں نے اپنی جانیں گنوائيں‘۔ یہ صدر بش کے وائٹ ہاوس کے سبزہ زار پر اخباری نمائندوں سے ان کے بیان کے اخری الفاظ تھے۔

لیکن پبلک ٹییلی وژن سی ایس پی اے این نے صدر بش کے میامی روانہ ہونے سے قبل پس منظر میں کھڑا ان کا ہیلی کاپٹر اور اپنے محتصر بیاں کے اختتام پر ان کو جاتے دکھایا اور پس منظر میں وہاں موجود اخباری نمائندوں کو سوالات کے لیئے ان کو متوجہ کرنے کی آوازیں اور صدر بش کے سوالات نہ لینے اور پس منظر میں اخباری نمائندوں کی تالیوں کی آواز بھی سنائي جنکی گونج میں صدر اپنے ہیلی کاپٹر پر سوار ہونے لگے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد