BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 July, 2006, 07:28 GMT 12:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیشی خاتون نے شیر مار بھگایا
شیر
ناظمہ نے دس منٹ تک شیر کا مقابلہ کیا
بنگلہ دیش میں ایک خاتون نے صرف ایک چپو کی مدد سے اپنے شوہر پر حملہ کرنے والے شیر کو مار بھگایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سندربن کے جنگلات کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹھارہ سالہ ناظمہ اختر اپنے پچیس سالہ شوہر انوار الاسلام کے ہمراہ سندربن کے کنارے مچھلیاں پکڑ رہی تھیں کہ شیر نے ان کے شوہر پر حملہ کیا اور انہیں گھسیٹ کر جنگل میں لے جانے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق شیر نے انوار الاسلام کاگھٹنا منہ میں دبا کر انہیں گھسیٹنے کی کوشش کی جس پر ناظمہ نے چپو سے شیر پر حملہ کر دیا اور اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ مقامی پولیس کے سربراہ اے ایس ایم زاہد کے مطابق ناظمہ نے دس منٹ تک شیر کا مقابلہ کیا۔

اے ایس ایم زاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ’یہ خاتون انتہائی بہادر ہیں کیونکہ انہوں نے تن تنہا شیر کا مقابلہ کیا اور اپنے شوہر کو بچایا۔ میں ان کی جرات کو سلام کرتا ہوں‘۔

بنگلہ دیشی پولیس اور محکمۂ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سندربن کے جنگلات میں شیروں کے حملے میں دو خواتین ہلاک ہوئی ہیں۔ بنگلہ دیش میں سندربن کے شیر ہر سال اوسطاً بیس افراد کو ہلاک کر دیتے ہیں۔

اسی بارے میں
شیروں کی سب سے بڑی پناہ گاہ
29 March, 2004 | نیٹ سائنس
ڈھاکہ کی منوشی فرار ہو گئی
02 March, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد