چیچن باغی رہنما بسایف’ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق مطلوب ترین چیچن باغی رہنما شامل بسایف کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ روس کی ایف ایس بی سکیورٹی سروس کے سربراہ نکولائی پتروشیو نے بتایا ہے کہ بسایف کو چچنیا کے نزدیکی علاقے انگشتیہ میں ایک خصوصی کارروائی کے دوران مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ’ شامل بسایف ان شدت پسندوں میں شامل تھے جنہیں انگشتیہ میں اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ دہشت گردی کی ایک کارروائی کی تیاری کر رہے تھے‘۔ اس موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ شامل بسایف کو بسلان کے قتلِ عام کے علاوہ دیگر دہشتگرد حملوں کا ’صحیح صلہ‘ ملا۔ ادھر چیچن باغیوں کی جانب سے تاحال بسایف کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ شامل بسایف روسی مفادات کے خلاف متعدد بڑی کارروائیوں میں شامل رہے تھے جن میں ستمبر 2004 میں بسلان کے قصبے میں ایک سکول پر ہونے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں تین سو اکتیس افراد مارے گئے تھے۔ بسایف روس کو مطلوب ترین افراد میں سرفہرست تھے اور ان کی موت یا گرفتاری پر دس ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا۔ | اسی بارے میں بیسلان کے حملہ آور کو عمر قید 26 May, 2006 | آس پاس روس میں بے قابو ہوتا نسلی امتیاز04 May, 2006 | آس پاس مسخادوف ہلاک کر دیے گئے08 March, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||