’ایران پیکج کا جلد جواب دے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کے عوض بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس کے لیے مراعات کا جو اعلان کیا گیا تھا اس کے بارے میں جواب نہ دینے سے عالمی برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ جوہری توانائی کے عدم پھیلاؤ کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرداعی نے کہا ہے کہ مراعات کے اس پیکج کا ایران جس قدر جلد جواب دے اتنا ہی اچھا ہے۔ البرداعی کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے جوہری معاملات پر مذاکرات کارِ اعلی یورپی برادری سے مذاکرات کے لیئے برسلز پہنچے ہیں۔ ایرانی مذاکراتِ اعلیٰ علی لارے جانی نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیئے سنحیدہ ہیں۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا کہ ایران کو مراعات کےپیکج کا جواب دینا چاہیے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سین میکروماک نے کہا کہ امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے وزراء خارجہ آئندہ بدھ کو ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پر غور کریں گے۔ علی لارے جانی یورپی وزیر خارجہ ہاویر سولانہ سے ایک ضیافت میں غیر رسمی بات چیت کریں گے جبکہ باضابط مذاکرات اگلے ہفتے سے شروع ہوں گے۔ ایران نے بین الاقوامی برادری کی طرف سے اعلان کردہ مراعات کے پیکج پر ابتدائی طور پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا تاہم ایران نے کہا تھا کہ اس میں کچھ ابہام پایا جاتا ہے۔ تاہم ایران کوان مراعات پر باضابط جواب دینا ہے۔ تہران میں سرکاری اہلکاروں نے اشارے دیئے ہیں کہ ایران اگست کے وسط تک مراعات کے اس پیکج کا جواب دے دے گا۔ | اسی بارے میں ایران: جوابی پیکج کا اعلان کریں گے10 June, 2006 | آس پاس ایرانی رویہ مثبت ہے: صدر پوتین15 June, 2006 | آس پاس ایران کو صدر بش کا نیا انتباہ20 June, 2006 | آس پاس شدت پسندوں کی مدد کا الزام23 June, 2006 | آس پاس ایرانی وزیرِ خارجہ جرمنی پہنچ گئے24 June, 2006 | آس پاس ایران: امریکہ کے الزامات مسترد24 June, 2006 | آس پاس سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس01 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||