’مشتبہ طالبان نے5 افغانی مار دیئے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ طالبان نے ملک کے مشرقی علاقے میں ایک امریکی فوجی اڈے پر کام کرنے والے پانچ افغان شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ صوبہ کنہڑ کے علاقے کورنگل میں پیر کی شام ہونے والے اس واقعے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اپنا کام ختم کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ مسلح شدت پسندوں نے ان کی گاڑی روک کر فائر کھول دیا۔ طالبان کے ایک ترجمان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے وہ افغان باشندوں کو امریکیوں کے ہمراہ کام کرنے پر پہلے بھی تنبیہ کر چکے ہیں۔ دریں اثناء افغان دارالحکومت کابل مںی دو بم دھماکوں میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک دھماکہ افغان وزارتِ قانون کی عمارت کے نزدیک ہوا اور پولیس کا کہنا ہے بم ایک ہتھ ریڑھی پر رکھا ہوا تھا۔ نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں دو بچے اور دیگر تین اشخاص زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل کابل میں ہی منگل کی صبح حکومتی اہلکاروں کی بس کے نزدیک ایک بم دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افغان مزدروں کو کام پر لے جانے والی منی بس کے نزدیک بم دھماکے میں دس مزدور مارے گئے تھے۔ حال ہی میں مشرقی اور جنوبی افغانستان میں ہزراوں بین الاقوامی فوجیوں کی آمد کے بعد پرتشدد کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور بم دھماکوں، خود کش حملوں اور حکومتی اہلکاروں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں افغانستان: طالبان ہلاکتوں کے دعوے03 July, 2006 | آس پاس قندہار میں اتحادی ہیلی کاپٹر تباہ02 July, 2006 | آس پاس ’طالبان کے بارے میں اندازے غلط‘29 June, 2006 | آس پاس ایک فوجی، بارہ طالبان ہلاک29 June, 2006 | آس پاس کابل میں اتحادی افواج پر حملہ26 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||