’حماس اسرائیل پر حملے کرے گی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین میں حکمران جماعت حماس کے عسکری تنظیم نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر جارحیت ختم نہ کی تو اسرائیل کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرت نے کہا اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی کارروائیوں کو مزید تیز کر دے۔ اسرائیل فوج نے غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے دفاتر، پلوں، ایک سکول اور یونیورسٹی کی عمارتوں اور ایک بجلی گھر کو تباہ کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں ایہود اولمرت نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو اپنی کارروائیاں تیز کرنے کو کہا ہے تاکہ ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جاسکے، ان کو بھیجنے والوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔ دریں اثناء امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ایہوداولمرت کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج کارروائی جو کہ ایک فوجی کے اغواء کے بعد شروع کی گئی تھی اس کی رہائی کے ساتھ ہی ختم کر دی جائے گی۔ اتوار کی رات کو تین مسلح فلسطینیوں کو اسرائیل فوج نے ہلاک کر دیا۔ اس سے قبل حماس کا ایک کارکن غزہ پر اسرائیلی فوج کے میزائیل حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ ان حالیہ ہلاکتوں سے غزہ پر اسرائیل فوج کے تازہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ | اسی بارے میں اسماعیل ہنیہ کے دفتر پر فضائی حملہ02 July, 2006 | آس پاس اقوامِ عالم مداخلت کریں: اسماعیل ہنیہ02 July, 2006 | آس پاس فلسطینیوں کے نئے مطالبات01 July, 2006 | آس پاس ’شہریوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے‘30 June, 2006 | آس پاس انتہائی اقدام: اسرائیل کی دھمکی28 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||