فلسطینیوں کی امداد منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرقِ وسطیٰ میں امن کوششوں کے لیے سرگرم چار طاقتی گروپ نے فلسطینیوں کی امداد کے لیے یورپی یونین کے منصوبے کو منظور کر لیا ہے۔ فلسطینیوں کے لیے یورپی یونین کی امداد حماس کے منتخب ہونے اور حکومت میں آنے کے بعد سے بند کر دی گئی تھی۔ اس منظوری کے نتیجے میں یہ ممکن ہو جائےگا کہ فلسطینیوں کو امداد دی جائے لیکن یہ امداد حکومتوں کے بجائے اب دوسرے ذرائع سے دی جائے گی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اس منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو بارہ کروڑ ڈالر کے لگ بھگ فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔ اس امدا میں طبی سہولتوں کی فراہمی اور غریب فلسطینیوں کے لیے بنیادی ضروریات کا انتظام شامل ہیں۔ کوارٹٹ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یورپی یونین کی امداد کا یہ منصوبہ مختصر اور محدود نوعیت کا ہے۔ امریکہ نے اس منظوری کے بارے میں کہا ہے کہ ان امدادی فنڈز کو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ امریکہ اور اسرائیل چاہتے ہیں کہ حماس تشدد کی مذمت کرے، اسرائیل کو تسلیم کرے۔ لیکن حماس نے اب تک اس بات کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ | اسی بارے میں فلسطینی دھڑوں کے بیچ مسلح جھڑپیں19 May, 2006 | آس پاس فلسطینی انٹیلیجنس سربراہ شدید زخمی20 May, 2006 | آس پاس حملے میں فلسطینی کمانڈر ہلاک21 May, 2006 | آس پاس فلسطینی ہلاکتوں پر اسرائیلی تحقیقات22 May, 2006 | آس پاس فلسطین تشدد: حماس کا کارکن قتل24 May, 2006 | آس پاس فلسطینی ساتھ دیں: ایہود اولمرت 25 May, 2006 | آس پاس فلسطینی ریفرنڈم 26 جولائی کو11 June, 2006 | آس پاس فلسطینی ملازمین نے ہلہ بول دیا14 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||