BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 May, 2006, 02:43 GMT 07:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حملے میں فلسطینی کمانڈر ہلاک
دھماکے نے دو گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
اسرائیل نے غزہ میں ایک کار پر ہوائی حملہ کر کے ایک فلسطینی کمانڈر اور تین دیگر افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق حملے کا نشانہ اسلامی جہاد کے اسلحے کے انجینئر محمد الدادوع تھے۔

دھماکے سے ان کی کار کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے جو ایک دوسری کار کو جا لگے اور اس میں سوار دو عورتیں اور ایک چار سالہ بچہ بھی ہلاک ہوگئے۔

اس سے چند گھنٹے قبل فلسطینی خفیہ محکمے کے سربراہ جنرل طارق ابو رجب کے صدر دفتر پر بم کا حملہ ہوا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے۔

ان کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ انہیں قتل کرنے کی ایک کوشش تھی۔ ہسپتال کے عملے کے مطابق اس حملے میں بھی ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

یہ حملے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب حماس کی قیادت میں قائم فلسطینی حکومت اور صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کے درمیان سخت کشیدگی کا ماحول ہے۔

درایں اثنا صدر محمود عباس اسرائیلی وزیر خارجہ زِپی لیوین سے مصر میں ملاقات کر رہے ہیں۔

اس سال اسرائیلی اور فلسطینی انتخابات کے بعد دونوں دھڑوں کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطعی ملاقات ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد