عراق تشدد: 41 ہلاک، سو زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں لاکھوں عراقی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود عراق میں تشدد کی کارروائیاں جاری ہیں اور سنیچر کے روز مختلف واقعات میں کم از کم اکتالیس لوگ ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ عراقی مزاحمت کاروں نے بغداد کی دو مصروف مارکیٹوں میں دھماکے کرنے کے علاوہ اور مارٹر گول فائر کیے۔ پولیس کے مطابق پانچ افراد وقت ہلاک ہو گئے جب بغداد کے مرکزی علاقے کی ہراج مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم پانچ لوگ ہلاک جبکہ پچیس لوگ زخمی ہو گئے۔ بغداد سے تیس کلو میٹر دور چیک پوسٹ پر کار بم حملوں میں عراقی فوجیوں سمیت نو افراد ہلا ک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دو افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب بغداد کے شیعہ علاقے میں واقع مارکیٹ میں ایک راکٹ داغاگیا۔ بغداد میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جانے کے باوجود تشدد کے واقعات جاری ہیں۔ بغداد کےضلع کرادہ میں فوجی چیک پوسٹ پر کار بم حملہ کیا گیا جس میں ہلاک ہونے والے چار لوگوں میں اکثریت عراقی فوجیوں کی تھی۔ اس کے روز قبل عراق کی شیعہ مسجد میں بم دھماکے میں گیارہ لوگ ہو گئے تھے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک شو بمبر نے کیا۔ | اسی بارے میں ’الزرقاوی کی موت کا بدلہ لیں گے‘11 June, 2006 | آس پاس بش اچانک عراق پہنچ گئے13 June, 2006 | آس پاس ’عراق میں القاعدہ خاتمے کی جانب‘15 June, 2006 | آس پاس شیعہ مسجد پر حملہ، گیارہ ہلاک16 June, 2006 | آس پاس عراق: ہزاروں جانیں ضائع 16 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||