بش اچانک عراق پہنچ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش اچانک دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں۔ صدر بش کے عراق پہنچنے کا پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ صدر بش کے عراق پہنچنے سے تھوڑی دیر پہلے تک یہ اطلاعات آرہی تھیں کہ صدر بش واشنگٹن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عراقی پارلیمان کے ارکان سے خطاب کریں گے۔ صدر بش کے عراق پہنچنے پر عراقی حکومت نے نئے حفاظتی انتظامات کا اعلان کیا۔ دارالحکومت بغداد میں رات کا کرفیو نافذ کر نے اور جمعہ کے وقت جب لوگ نماز پڑھنے کے لیے مساجد کا رخ کرتے ہیں تمام گاڑیوں کے چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ نئے اقدامات غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہیں گے۔ اس سے قبل کرکک شہر میں معتدد دھماکوں ہوئے جن میں پندرہ افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہو گئے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||