BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 June, 2006, 07:41 GMT 12:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شنگھائی کانفرس: ایران پر بات چیت
 چین اور روس کے سربراہ
اجلاس میں چین اور روس کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں
چین، روس اور وسط ایشیا کے ممالک کے سربراہان چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اس سالانہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جس میں ایران کا جوہری معاملہ بھی زیرِ بحث لایا جا رہا ہے۔

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اس اجلاس میں بطور مبصر مدعو کیا گیا ہے۔

چین اور روس ایران کے خلاف اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی تجویز کی مخالفت کرتے آئے ہیں اور مبصرین کے مطابق یہ دونوں ممالک وسط ایشیا میں امریکہ کی موجودگی پر فکرمند ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقے میں امریکی موجودگی کا مسئلہ گزشتہ برس کے اجلاس میں بھی اٹھایا تھا جب امریکہ سے ازبکستان اور کرغزستان سے فوجی اڈے ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

شنگھائی تعاون تنظیم دراصل سویت یونین کی تقسیم کے بعد چین اور اس کے ہمسایہ ممالک کے سرحدی تنازعات کے حل کی خاطر قائم کی گئی تھی تاہم بی بی سی کے تجزیہ نگار مائیک ہیزلٹ کے مطابق اب یہ تنظیم ایشیائی سیاست میں نہایت اہمیت رکھتی ہے۔

ایرانی صدر بطور مبصر اجلاس میں شریک ہیں

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان سمیت متعدد غیر رکن ممالک کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم بی بی سی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کے دوران سب کی نظریں ایرانی صدر پر ہوں گی جو اس اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ دنیا کی بڑی طاقتیں ایران کو یورینیم کی افزودگی روکنے کے عوض مراعات کی پیشکش کر چکی ہیں اور مغربی سفارتکار بھی اس پیشکش پر ایران کے ابتدائی ردعمل سے مطمئن نظر آتے ہیں۔

سنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں چین،روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں جبکہ پاکستان، ایران، انڈیا اور منگولکیا کو مصبرین کا درجہ حاصل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد