اسلامی عسکریت پسندوں کی کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افریقی ملک صومالیہ میں اسلامی عسکریت پسندوں نے ایک اہم شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔ ’یونین آف اسلامک کورٹس‘ سے منسلک عسکریت پسندوں نے لڑائی کے بعد جوہر نامی شہر کا قبضہ جنگی سرداروں سے لے لیا ہے۔ اس سے پہلے یہ فوج صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو کا بھی کنٹرول سنبھال چکی ہے۔ مقامی صحافیوں کے مطابق جوہر شہر کی اس لڑائی میں دو لوگ ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے ہیں۔ صومالیہ کی پارلیمان اب دارالحکومت موگادیشو سے ڈھائی سو کلومیٹر شمال میں منتقل ہوگئی ہے کیونکہ دارالحکومت میں حالات بہت خطرناک ہیں۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں پارلیمان نے افریقی ممالک کی یونین سے امن فوج طلب کرنے کی تجویز کے حق میں فیصلہ کیا۔ تاہم اسلامی ملیشیا نے پہلے بیان دیا تھا کہ وہ غیر ملکی افواج بلانے کے خلاف ہیں اور وہی حالات کو قابو میں لا سکیں گے۔ ملک میں یہ لڑائی جنگی سرداروں اور اسلامی ملیشیا کے درمیان ہو رہی ہے۔ منگل کو کینیا کے وزیرِخارجہ نے اعلان کیا تھا کہ جنگی سرداروں پر پابندیاں فوراً عائد ہوں گی۔ انہوں نے ان جنگی سرداروں کو سلامتی کے لحاظ سے ایک خطرہ قرار دیا اور امریکہ کی جنگی سرداروں کی حمایت پر سخت تنقید کی جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو نیو یارک میں ایک ’صومالیہ کونٹیکٹ گروپ‘ قائم ہوگا اور یہ صومالیہ کی صورتحال پر غور کرے گا۔ | اسی بارے میں افغان سردار، جنگی تشدد کا مجرم18 July, 2005 | آس پاس عراق پر جنگ غیرقانونی تھی: عنان15 September, 2004 | صفحۂ اول شام کو امریکہ کی تنبیہ19 April, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||