BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 September, 2004, 22:38 GMT 03:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق پر جنگ غیرقانونی تھی: عنان
News image
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ امریکی سالاری میں عراق کے خلاف لڑی جانے والی جنگ غیر قانونی تھی۔

بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کوفی عنان نے کہا کہ عراق کے خلاف جنگ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے جنگ کرنے کے فیصلے کا حق یکطرفہ طور پر کسی ایک رکن ملک (امریکہ) کو نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو تھا۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ عراق پر یلغار کے بعد سے بین الاقوامی برادری نے دردناک سبق برداشت کیے ہیں اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس قسم کے مسائل کا بہترین حل اقوامِ متحدہ ہی کہ ذریعے نکل سکتا ہے۔

جنوری میں عراق میں ہونے والے انتخابات پر بات کرتے ہوئے کوفی عنان نے کہا کہ اگر وہاں سکیورٹی کی صورتِ حال وہی رہی جو آج ہے تو قابلِ اعتماد انتخاب ہونا ممکن نہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد