بغداد: خودکش دھماکہ، نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کے مطابق بغداد میں ایک عدالت کے باہر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور چھیالیس زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ خود کش حملہ آور نے یہ دھماکہ شیعہ اکثریتی علاقے صدر سٹی میں ایک پرہجوم مرکزی شاہراہ پر پولیس کی تین گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے کے پاس کیا۔ گو کہ حملے کا نشانہ پولیس کا قافلہ تھا تاہم دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام افردا مقامی شہری تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں دو پولیس افسران زخمی ہوئے ہیں۔ اس مقام پر حملہ کیا گیا وہاں عام طور پر عدالت میں درخواستیں دائر کرنے والے افراد کا ہجوم ہوتا ہے۔ عراق میں حکومت سازی کے عمل کے ساتھ ساتھ تشدد کی کاروائیوں میں بھی تیزی آئی ہے اور مزاحمت کاروں نے امریکی فوج کے عراق سے انخلاء اور امریکہ کی حمایت یافتہ حکومت گرانے کے لیئے مسلح جدوجہد تیز کر دی ہے۔ | اسی بارے میں عراق میں تشدد: درجنوں ہلاک03 May, 2006 | آس پاس بغداد: بم دھماکوں میں چھ ہلاک23 April, 2006 | آس پاس جعفری یا کوئی اور، فیصلہ آج ہوگا 21 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||