BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 May, 2006, 10:55 GMT 15:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیصلہ نیپالی عوام کا ہے: باؤچر
باؤچر
فوج کے سربراہ نے مجھے یقین دلایا ہے کہ فوج نئی قیادت کے ساتھ ہے: رچرڈ باؤچر
امریکہ کا کہنا ہے کہ نیپال کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ مستقبل کی سیاست میں شاہی خاندان کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

یہ بیان امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے کھٹمنڈو کے مختصر دورے کے دوران جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ماؤ باغیوں کو اس وقت تک دہشتگرد ہی سمجھے گا جب تک وہ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرلیتے۔

امریکی سفارتکار نے کہا کہ کئی روز تک جاری رہنے والے مظاہروں کے بعد دباؤ میں آ کر شاہ گیانندرا نے گزشتہ سال سے شروع ہونے والا اپنا براہ راست اقتدار ختم کر دیا جوکہ نیپال کے عوام کے لیئے امید کا ایک لمحہ ہے۔

باؤچر نے کہا کہ انہوں نے شاہی خاندان کے کسی فرد سے اس دورے میں ملاقات نہیں کی ہے کیونکہ ان کے دورے کا مقصد محض ان سیاستدانوں سے ملنا تھا جن کے ہاتھوں میں نیپال کا مستقبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ آیا ملک ایک شاہی سلطنت ہو یا پھر ایک جمہوری ریاست۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شاہی خاندان کوئی کردار ادا کرنا ہی چاہتا ہے تو وہ لوگ چاہیں گے کہ یہ کردار محض رسمی نوعیت کا ہو۔

رچرڈ باؤچر نے کہا ’عوام نے کہہ دیا ہے کہ ملک میں شاہ کا مزید کوئی کردار نہیں باقی بچا ہے۔ وہ یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اب شاہ ملکی سیاست میں کوئی مداخلت نہ کرے۔‘

انہوں نے ماؤ باغیوں کی مذمت کی اور کہا کہ وہ اب بھی لوگوں کی ہلاکتوں میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باغیوں کو چاہیئے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور پھر رائے دہی کے ذریعے اپنی جگہ بنانے کی کوشش کریں۔ باؤچر نے کہا کہ امریکہ نیپال کی معطل کردہ فوجی امداد بحال کرنے کے لیئے تیار ہے تاہم اس کا انحصار نیپال کی نئی حکومت پر ہے۔

نیپال کی فوج کے بارے میں کی جانے والی قیاس آرائیوں پر رچرڈ باؤچر نے کہا کہ فوج کے سربراہ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ فوج نئی قیادت کے ساتھ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد