ایران پر سخت قرار داد کی دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک امریکی اہلکار نے امید ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین ایرانی جوہری پروگرام پر ایک سخت قرارداد تیار کرے گی۔ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ نکولس برنز نے یہ بات پیرس میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے اجلاس سے پہلے کہی۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بحران کو حل کرنے کے لیئے سفارتی کوششوں کو ابھی ترک نہیں کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے آنے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران سکیورٹی کونسل کے یورینیم کی افزودگی سے متعلق حکم کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ایران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیئے ہے۔ ’آپ دیکھیں گے کہ (منگل کے اجلاس کے بعد) یورپی حکومتیں باب 7 کے تحت کسی طرح کی کوئی قرارداد پیش کریں گے اور ہم کی ہیت پر بات چیت کریں گے۔‘ ’ہم بحران کے سفارتی حل پر یقین رکھتے ہیں اور ہم سفارتکاری پر ہی توجہ دے رہے ہیں۔‘ باب 7 کے تحت منظور کی گئی اقوام متحدہ کی قراردادوں ہر عمل درآمد کرنا تمام رکن ممالک پر لازم ہے لیکن یہ قراردادیں خود بخود فوجی اقدام یا پابندیوں میں تبدیل نہیں ہو جاتیں۔ ایسے اقدامات کے لیئے مزید فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ | اسی بارے میں ایران ناکام رہا ہے: آئی اے ای اے28 April, 2006 | آس پاس پابندیاں لگنے کا امکان نہیں: ایران02 May, 2006 | آس پاس جوہری توانائی مطلق حق ہے: نژاد 29 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||