BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 April, 2006, 14:42 GMT 19:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولینڈ: ہم جنس پرستوں پرحملہ
پولینڈ ایک کٹڑ کیتھولک ملک ہے جہاں ہم جنس پرستوں سے نفرت کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔
پولینڈ ایک کٹڑ کیتھولک ملک ہے جہاں ہم جنس پرستوں سے نفرت کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔
پولینڈ میں ہم جنس پرستوں کی جانب سے نکالے جانے والے ایک جلوس پر جوان قوم پرستوں کے ایک دوسرے جلوس نے حملہ کر دیا۔

وارسا میں نکالے جانے والے دونوں جلوسوں کو الگ رکھنے کے لیے پولیس نے ڈنڈوں اور حفاظتی تدابیر سے کام لیا۔

ہم جنس پرستوں کے جلوس کے شرکاء ملک میں ہم جنس پرستوں کی جانب نرم رویہ اپنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دس ہزار افراد، جن میں پولینڈ کے ایک سابق نائب وزیراعظم بھی شامل تھے، اس مارچ میں حصہ لے رہے تھے۔

ہم جنس پرستوں کے مارچ کے مقابلے میں قدامت پسند قوم پرست تنظیم ’آل پولینڈ یوتھ، نے بھی ’روایت‘ کے عنوان سے ایک مارچ کا انعقاد کیا۔اس مارچ میں شامل ’آل پولینڈ یوتھ گروپ‘ نامی تنظیم کے حامیوں نے ہم جنس پرستوں کے جلوس پر ہلہ بول دیا اور ان پر انڈے اور پتھر پھینکے۔

اس موقع پر پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔

’روایت‘ مارچ کے شرکاء نے ہم جنس پرستوں کو طعنوں کا نشانہ بنایا۔ وہ ’روایت سے روگردانی بند کرو‘ اور ’ہم جنس پرستو، سارا پولینڈ تم پر ہنس رہا ہے‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر ہم جنس پرستوں کے جلوس کے شرکاء نے جھگڑے سے بچنے کی غرض سے اپنا راستہ تبدیل کر دیا لیکن دوسرے جلوس کے کچھ شرکاء ان کے پیچھے بھاگے اور ان پر انڈے اور پتھر پھینکنا شروع کر دیے۔

دو سال قبل بھی کراکو نامی شہر میں ہم جنس پرستوں کے جلوس پر حملہ ہوا تھا۔

پولینڈ ایک کٹڑ کیتھولک ملک ہے جہاں ہم جنس پرستوں سے نفرت کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔

ہم جنس پرست لوگوں کے حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشہ ستمبر میں قدامت پسند ’لاء اینڈ جسٹس پارٹی‘ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ان کے لیے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ سیاسی جماعت نے اپنی انتخابی مہم میں روایت پسندی اور کیتھولک اقدار کو مضبوط کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اپنے وزیر اعظم بننے کے فوراً بعد ایک انٹرویو میں پارٹی کے سربراہ نے کہا تھا کہ ہم جنس پرستی غیر فطری ہے۔

رائے عامہ کے مختلف جائزوں کے مطابق پولینڈ کے ہر دس میں سے نو شہری وزیر اعظم کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
ہم جنسیت پر پابندی برقرار
29 November, 2005 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد