BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 March, 2006, 07:07 GMT 12:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الہامی پیغام اور وقت کے تقاضے
کیملا پارکر اور شاہ عبداللہ
کمیلا پارکر کی شاہ عبداللہ سے ملاقات ۔
برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے کہا ہے کہ الہامی کتابوں کی تشریح کرتے وقت موجودہ حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

شہزادہ چارلس مشرق وسطیٰ کے دو ہفتے کے سلسلے میں دوران اس وقت سعودی عرب میں ہیں۔

سعودی عرب کی اسلامی یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے برطانیہ کے ولی عہد نے کہا کہ الہامی کتابوں تشریح کرتے وقت کے تقاضوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے اور تشریح ایسی ہونی چاہیے جو نہ صرف وقتی تقاضوں سے مطابقت رکھتی ہو بلکہ آنے والے وقتوں کے لیے بھی موثر ہو۔

شہزادہ چارلس نے کہا کہ ’میرے خیال میں اسلام کے حکمت کے پیغام کی تہہ تک پہنچنا چاہیے‘

شہزادہ چارلس نے کہا کہ اسلام نے یہودیوں اور عیسائیوں کو اہل کتاب کہا ہے کیونکہ مسلمانوں کی طرح وہ بھی مقدس کتابوں کو ماننے والے ہیں۔

شہزادہ چارلس نے کہا کہ اسلام تاریخ کے عہد زریں کی طرح آج کے دور میں بھی خدائی احکامات کی تشریح کا فن سیکھا جانا چاہیے۔

شہزادہ چارلس نے کہا کہ مذہبوں میں رواداری کے اصول کو اپنایا جانا چاہیے۔ کچھ روز پہلے انہوں نے مصر کی الاظہر یونیورسٹی میں اسلام سکالروں کے سامنے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

شہزادہ چارلس نے پیغمبر اسلام کے کارٹونوں پر ہونے والے احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے اس خطرے کی نشاہدی ہوتی ہے کہ ہم دوسروں کا نقطہ نظر سننے کے اہل نہیں ہیں۔

شہزادہ چارلس نے کہا کہ بد اعتمادی کی اس فضا کو ختم کرنے کی کوشش ہونی چاہیے جس نے کئی لوگوں کی زندگیوں میں زہر گھول رکھا ہے۔

اس دورے کے دوران شہزادہ چارلس کی بیوی کمیلا پارکر کوبھی سعودی عرب کی خواتین سے علیحدگی میں ملاقات کا موقع ملا۔

کیملا پارکر کے اعزاز میں منعقد کی جانے تقریب میں صرف خواتین کو شریک ہونے کی اجازت تھی۔

شہزادہ چارلس کے لیے علیحدہ ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد