’ایتا‘:مستقل جنگ بندی کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپین میں باسک علیحدگی پسند تنظیم ’ایتا‘ نے جنگ بندی کا اعلان کر دیاہے۔ یہ اعلان باسک صحافیوں کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔اس بیان میں کہا گیا کہ ’اب ہمارا مقصد باسک علاقوں میں جمہوری عمل کا نیا دور شروع کرنا ہے۔‘ یہ علیحدگی پسند تنظیم پچھلے چالیس برس سے جنوبی سپین اور جنوب مغربی فرانس میں ایک آزاد باسک مملکت کے لیے لڑتی رہی ہے۔ اس پر الزام ہے کہ یہ آٹھ سو سے زیادہ لوگوں کی موت کی ذمہ دار ہے۔ ’ایتا‘سپین کے اندر کئی دہشت گرد حملے کر چکی ہے جن میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اہلکار، ججوں اور سیاستدانوں کو ہلاک کیا گیا۔ لیکن ایتا کا آخری ایسا جان لیوا حملہ مئی 2003 میں کیا گیا تھا۔ گیارہ ستمبر اور پھر مارچ 2004 میں میڈرڈ ٹرین حملوں کے بعد سے ایتا کا وجود ممکن نہ رہا کیونکہ اس کی ایسی کارروائیوں کے لیے حمایت بالکل ختم ہو گئی۔ سپین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت جنگ بندی کے اعلان کا محتاط خیر مقدم کرتی ہے۔ میڈرڈ میں بی بی سی کے نامہ نگار ڈینی وُڈ کہتے ہیں کہ یہ اعلان امن کے عمل کی طرف پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ تاہم سپین کے حزب مخالف کے رہنما کہتے ہیں کہ ایتا کا اعلان بے معنی ہے کیونکہ تنظیم ’نے نہ تو اپنی خونی کارروائیوں پر مغدات یا افسوس کا اظہار کیا ہے اور نہ ہی ان کی دہشت گرد کارووائوں کے متاثرین سے معافی مانگی ہے۔‘ ایتا کے اس اعلان کے مطابق یہ جنگبندی جمعہ چوبیس مارچ سے عمل میں ائے گی۔ |
اسی بارے میں مغربی اتحاد اور میڈرڈ دھماکے16 March, 2004 | Debate میڈرڈ ریلوے میں تباہ کن دھماکے12 March, 2004 | Debate | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||