BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 February, 2006, 19:27 GMT 00:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بچوں کی ہلاکت پر کشمیر میں مظاہرے
چار بچوں پر مبینہ طور پر فوج کی فائرنگ میں ہلاکت کے بعد ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جمعرات کو دوسرے دن بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔

یہ بچے ہندواڑہ میں بدھ کے روز ہلاک ہوئے تھے جہاں تقریباً چھ ہزار کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

فوج کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔ لیکن مقامی لوگ اس سے انکار کرتے ہیں۔

سرینگر میں پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس استعمال کی اور لاٹھی چارج کیا۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد اور فوج نے الگ الگ انکوائریوں کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے سخت گیر موقف کے حامی علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی، اور جموں اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما محمد یاسین ملک کو حفاظتی اقدام کے طور پر حراست میں لے لیا ہے۔

ہنڈواڑہ میں مظاہرین نے احتجاجاً بچوں کی لاشوں کو شہر کے بیچ میں لاکر رکھ دیا۔ فوج کی جانب سے انکوائری کا حکم دیے جانے کے بعد بچوں کی تدفین کردی گئی۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں سات سال سے لیکر انیس سال تک تھیں اور جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، وہ بظاہر کرکٹ کھیل رہے تھے۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل این کے سنگھ نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ فوج نے یہ خبر ملنے کے بعد علاقے کو گھیر لیا تھا کہ وہاں عسکریت پسند موجود ہیں۔

ان کے مطابق فوج کو اس وقت فائرنگ کرنا پڑی جب عسکریت پسندوں نے فوج کے جوانوں پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ اور بچے اس فائرنگ کی زد میں آگئے۔

لیکن ہلاک ہونے والے ایک آٹھ سالہ بچے کے والد غلام حسن وانی کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے اس وقت فائرنگ کی جب ایک بچے نے بھاگنے کی کوشش کی۔

’شاید وہ کسی بچے کو یہ سمجھ کر پکڑنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس کا عسکریت پسندوں سے کوئی تعلق ہے۔‘

علیحدگی پسند گروپوں نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج میں جمعہ اور سنیچر کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد