بغداد میں کار بم دھماکہ، 20 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بم دھماکے میں کم سے کم بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ جنوبی بغداد کے الدورہ علاقے کے ایک بازار میں ہوا۔ دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں اور دکانوں میں آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق یہ ایک کار بم دھماکہ تھا اور اصل نشانہ پولیس کی ایک گاڑی تھی۔ الدورہ شہر کا ایک بہت خطرناک علاقہ سمجھا جاتا ہے اور پچھلے دو سال میں یہاں کئی بم حملے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ جہاں ہوا وہاں شعیہ آبادی کی اکثریت ہے۔ یہ بم حملہ اسی روز ہوا ہے جب برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا عراق کے دورے پر آئے ہیں۔ ایک روز پہلے بغداد میں ایک بس پر خودکش حملے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں پولیس رضاکاروں کی لاشیں برآمد22 January, 2006 | آس پاس ’حکومت کی بنیاد قومی وحدت پر ہو‘21 February, 2006 | آس پاس عراق میں تازہ حملے، 23 ہلاک20 February, 2006 | آس پاس عراقی حکومت کے ’ڈیتھ سکواڈ‘16 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||