عراق میں تازہ حملے، 23 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں ایک بس پر خود کش حملے میں کم از کم بارہ عراقیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ عراقی شہر موصل میں ایک ریستوران پر بم حملے میں کم از کم پانچ افراد سمیت دیگر گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر عراق میں امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر نئی حکومت میں فرقہ واریت پر یقین رکھنے والے عناصر شامل کیے گئے تو وہ عراق کو امداد دینا بند کردے گا۔ امریکی سفیر ظلمے خلیل زاد نے یہ بیان نئی حکومت کے مذکرات میں ناکامی کے بعد جاری کیا ہے۔ حکومت اب تک سنی عرب، کرد اور شیعہ حلقوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ظلمے خلیل زادکا کہنا ہے کہ عراق میں تنازعات کی بنیادی وجہ فرقہ واریت ہے۔ بغداد کی منی بس پر خودکش حملہ شیعہ اکثریتی علاقے الخادمیہ میں مقامی وقت کے مطابق دن کے بارہ بجے کیا گیا۔ اس حملے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ امدادی ٹیموں نے بس کے ملبے سے کئی جلی ہوئی لاشیں بھی نکالیں۔ دریں اثناء عراق کے شمالی علاقے موصل میں ابو علی نامی ایک ریستوران پر حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔ یہ ریستوران پولیس سٹیشن کے نزدیک واقع ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے ریستوران میں ناشتہ کیا پھر اپنا تھیلا ایک میز کے نیچے چھوڑ دیا اور خود باہر چلا گیا۔ ایک اور واقعے میں بغداد کے جنوب میں پانچ ٹرک ڈرائیوروں کے قافلے پر راکٹوں اور خودکار مشینوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچوں ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔ اسی علاقے میں ایک شہری کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔ امریکی سفیر نے عراق کی اکثریت پر مشتمل شیعہ حلقوں کو صاف الفاظ میں متنبہ کیا کہ عراق کی وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کا انتظام فرقہ واریت پر یقین رکھنے والوں کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہئے۔ سنی عرب رہنما شیعہ رہنمائی میں چلائی جانے والی وزارت داخلہ پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ سنی اقلیت پر مظالم ڈھانے کے لیے ملیشیا تعینات کررہی ہے۔ صدام حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک ملک میں امریکی املاک اور امریکی تنصیبات پر ان گنت حملے کیے جاچکے ہیں جن میں سے بیشتر کا الزام سنی اقلیت پر عائد کیا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں بغداد: مزید دو بم دھماکے07 February, 2006 | آس پاس عراق: جعفری وزیراعظم نامزد12 February, 2006 | آس پاس عراق: بدسلوکی پر فوری تحقیقات12 February, 2006 | آس پاس ’ویڈیو سے باہمی اعتماد کم ہوا ہے‘13 February, 2006 | آس پاس امریکہ کا گوانتانامو بے بند کرنےسے انکار16 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||