’چینی نےگولی جان بوجھ کرنہیں ماری‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی کو ان کے ایک ’دوست شکاری‘ کو گولی لگنے کے واقعے میں فوجداری مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ واقعہ گزشتہ سنیچر کو جنوبی ٹیکساس میں پیش آیا۔ کینیڈی کاؤنٹی کے شیرف نے ڈک چینی کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ ایک حادثہ تھا۔ گولی کا نشانہ بننے والے ہیری وٹنگٹن بھی اس واقعہ کو حادثہ قرار دے چکے ہیں۔ شیرف نے کہا کہ گولی چلنے کے وقت شکاری پارٹی میں شامل لوگوں شراب کے اثر میں نہیں تھے اور انہوں نے ضروری حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ وٹنگٹن کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔ امریکہ کے صدر جارج بُش نے کہا کہ وہ اپنے نائب صدر کی وضاحت سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ڈک چینی نے اس واقعے سے اچھی طرح نمٹا ہے۔ ڈِک چینی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ وہ فوری طور پر اس واقعہ کو منظر عام پر نہیں لائے۔ | اسی بارے میں ڈک چینی نے ذمہ داری قبول کرلی16 February, 2006 | آس پاس چینی نے شکاری ساتھی کو ’گولی‘ ماردی12 February, 2006 | آس پاس ڈک چینی کے ساتھی کی حالت نازک15 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||