ڈک چینی نے ذمہ داری قبول کرلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی نائب صدر ڈک چینی نے حادثاتی طور پر شکار کے دوران اپنے ساتھی کو گولی مارنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ امریکی نائب صدر کی گولی کا نشانہ بننے والے ہیری وہٹنگٹن انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔ ڈِک چینی نے ریاست ٹیکساس میں ایک شکار کے دوران شکار کرنے والے اپنے ساتھی کو غلطی سے فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا۔ ڈک چینی پر سیاستدانوں کی جانب سے دباؤ بڑھ رہا تھا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان دیں۔ امریکہ کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’میں ہی وہ شخص ہوں جس نے ٹریگر دبایا تھا‘۔ ان کا کہنا تھا ’یہ دن میری زندگی کے بدترین دنوں میں سے ایک تھا‘۔ زخمی ہونے والے اٹھہتر سالہ ہیری وہٹنگٹن کو شاٹ گن کے چھّرے چہرے، گال اور چھاتی میں لگے تھے جس کے بعد انہیں کورپس کرستی نامی شہر کے ایک ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ہیری وہِٹنگٹن کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں ٹیکساس کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہیری وہٹنگٹن ابھی بھی انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ ہسپتال کا کہنا ہے کہ انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کرنے کا مقصد انہیں محض پرائیویسی فراہم کرنا تھا۔ ڈک چینی نےاس واقعے کی فوری اطلاع کو عوامی طور پر ظاہر نہیں کیا بلکہ رینچ کے مالک کو مطلع کیا جس نے ایک مقامی اخبار میں یہ خبر دی۔ یہ واقعہ سنیچر کے روز اس وقت پیش آیا جب دونوں ٹیکساس میں آرمسٹرانگ رینچ پر شکار کررہے تھے۔ زخمی ہونے کے بعد وہِٹنگٹن کو ہنگامی طبی امداد نائب صدر کے ساتھ چلنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پہنچائی اور بعد میں انہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔ جنوبی ٹیکساس میں جہاں یہ حادثہ پیش آیا مقامی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ درایں اثنا واہٹ ہاؤس پر یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ اس نے اس واقعے پر پورے ایک دن خاموشی اختیار کیے رکھی اور ذرائع ابلاغ کو اطلاع نہیں دی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے اب شاید ہیری وہٹنگٹن ساری عمر اپنے جسم میں چھروں کے ساتھ گزاریں گے۔ | اسی بارے میں چینی نے شکاری ساتھی کو ’گولی‘ ماردی12 February, 2006 | آس پاس ڈکِ چینی ویب میں پھنس گئے07 October, 2004 | آس پاس کیری پر ڈِک چینی کی شدید تنقید 02 September, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||