BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 February, 2006, 22:31 GMT 03:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چینی نے شکاری ساتھی کو ’گولی‘ ماردی
امریکی نائب صدر ڈِک چینی
امریکی نائب صدر ڈِک چینی نے ریاست ٹیکساس میں ایک شکار کے دوران شکار کرنے والے اپنے ایک ساتھی کو غلطی سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے دوست پر ہی شاٹ گن کے چھّرے برسادیے۔

زخمی ہونے والے اٹھہتر سالہ ہیری وہِٹنگٹن کو شاٹ گن کے چھّرے چہرے اور گال پر اور چھاتی میں لگے جس کے بعد انہیں کورپس کرستی نامی شہر میں واقع ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ واقعہ سنیچر کے روز پیش آیا جب دونوں ٹیکساس میں آرمسٹرانگ رینچ پر شکار کررہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں وہِٹنگٹن کی حالات ’ٹھیک‘ ہے۔ ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز امریکی نائب صدر نے ہپستال میں اپنے شکاری ساتھی کے ساتھ ہی گزارا۔

ترجمان کے مطابق نائب صدر چینی نے شاٹ گن سے وہِٹنگٹن پر چھّرے برسادیے لیکن وہ اب ہسپتال میں ’ٹھیک اور الرٹ‘ بتائے گئے ہیں۔

زخمی ہونے کے بعد وہِٹنگٹن کو ہنگامی طبی امداد نائب صدر کے ساتھ چلنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پہنچائی اور بعد میں انہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔

جنوبی ٹیکساس میں جہاں یہ حادثہ پیش آیا مقامی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اسی بارے میں
ڈکِ چینی ویب میں پھنس گئے
07 October, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد