ڈک چینی کے ساتھی کی حالت نازک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی نائب صدر کی گولی کا نشانہ بننے والے ہیری وہٹنگٹن انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔ امریکی نائب صدر ڈِک چینی نے ریاست ٹیکساس میں ایک شکار کے دوران شکار کرنے والے اپنے ساتھی کو غلطی سے فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا۔ زخمی ہونے والے اٹھہتر سالہ ہیری وہِٹنگٹن کو شاٹ گن کے چھّرے چہرے اور گال پر اور چھاتی میں لگے جس کے بعد انہیں کورپس کرستی نامی شہر میں واقع ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہیری وہِٹنگٹن کو دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں ٹیکساس کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال کے ایک ترجمان کے مطابق دل کے دورے کا سبب ان کے جسم میں پیوست ہونے والے کارتوس کے چھرے ہو سکتے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کے روز اس وقت پیش آیا جب دونوں ٹیکساس میں آرمسٹرانگ رینچ پر شکار کررہے تھے۔ زخمی ہونے کے بعد وہِٹنگٹن کو ہنگامی طبی امداد نائب صدر کے ساتھ چلنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پہنچائی اور بعد میں انہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔ جنوبی ٹیکساس میں جہاں یہ حادثہ پیش آیا مقامی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ درایں اثنا وائٹ ہاؤس پر یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ اس نے اس واقعے کو پورے ایک دن خاموشی اختیار کیے رکھی اور ذرائع ابلاغ کو اطلاع نہیں دی۔ | اسی بارے میں چینی نے شکاری ساتھی کو ’گولی‘ ماردی12 February, 2006 | آس پاس ڈکِ چینی ویب میں پھنس گئے07 October, 2004 | آس پاس کیری پر ڈِک چینی کی شدید تنقید 02 September, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||