پانچ امریکی اور دس شہری ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں تشدد کےمختلف واقعات میں پانچ امریکی فوجی ہلاک جبکہ دوکاربم حملوں میں کم از کم دس شہری ہلاک اور باون زخمی ہوگئے۔ بغداد کے ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلا حملہ مقامی وقت کے مطابق تقریباّ شام پانچ بجے بغداد کےالامین ضلع کےایک بازار میں کیاگیاجبکہ دوسراحملہ بھی تقریباُ اسی وقت ایک پیٹرول پمپ پر کیا گیا۔ عراق میں امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں باغیوں کی جانب سے کیے گئے دو حملوں میں چار امریکی فوجی اور ایک میرین ہلاک ہوئے۔ ان میں سے تین فوجی بغداد کے جنوب میں سڑک کے کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک فوجی کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
دوسری جانب فلوجہ کے قریب ایک امریکی میرین کوگولی مارکرہلاک کردیا گیا۔ اس سے پہلے جمعرات کی صبح امریکی ہیلی کاپٹر نے شیعہ اکثریتی علاقے صدر سٹی پر راکٹ برسائے جس سے ایک خاتون اخلاص عبدالحسین ہلاک ہوگئیں ۔ امریکی ترجمان کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں چار افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اگرچہ امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ سنی عسکریت پسندوں کو تلاش کررہی ہے تاہم علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ اصل نشانہ شیعہ ریڈیکل رہنما مقتدہ الصدر کی مہدی ملیشیا کے ارکان تھے۔ | اسی بارے میں 3 امریکیوں سمیت 9 افراد ہلاک24 January, 2006 | آس پاس ایران: حملوں کا الزام برطانیہ پر25 January, 2006 | آس پاس پانچ عراقی خواتین قیدی رہا 27 January, 2006 | آس پاس بش جوچاہتے، دنیا نہیں چاہتی 28 January, 2006 | قلم اور کالم یرغمالیوں کی نئی ویڈیو 28 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||