پٹرول کا متبادل 6 سال میں: بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر بش نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے چھ سال میں بائیو ٹیکنالوجی پٹرول کا متبادل فراہم کرسکے گی۔ اپنے سٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران اس بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سائنسدان مکئی سے ایتھینول تیار کررہے ہیں اور جلد ہی وہ دوسری اشیا مثلاً گھاس اور لکڑی وغیرہ سے ایتھینول پیدا کرسکیں گے۔ اگرچہ فصلوں سے فیول پیدا کرنے کی صلاحیت پچھلے کئی سال سے موجود ہے تاہم نامہ نگاروں ک کہنا ہے کہ سائنسدان اس باے میں اتنے پر اعتماد نہیں ہیں اور اس بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں سے فیول پید کرنے کے عمل کے لیے بذات خود بہت توانائی درکار ہوتی ہے اور سے فصلوں کے علاوہ زمین بھی زیر استعمال آتی ہے جسے بصورت دیگر خوراک کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ صدر بش نے اپنے خطاب کے دورن توانائی سے متعلق ایک پروگرام کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد صاف توانائی کی ٹیکنالوجی بنانا ہے۔ | اسی بارے میں امریکہ تیل کا انحصار ختم کر سکے گا؟02 February, 2006 | آس پاس تیل پرانحصار ختم کرناہوگا: صدربش01 February, 2006 | آس پاس بش جنگ کےشوقین ہیں: احمدی نژاد01 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||