ٹی بی مہم: 600 ملین ڈالر کا عطیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکروسافٹ کے چیئرمین بل گیٹس نے ٹی بی کے انسداد کے گلوبل منصوبے کے لیے چھ سو ملین ڈالر کی امداد دی ہے۔ اس مہم کا مقصد اگلے دس سال میں ٹی بی میں مبتلا 50 ملین افراد کا علاج ہے۔ برطانوی چانسلر گورڈن براؤن اور نائیجیریا کے صدر اولوسیگن اوباسانجو کے ساتھ انسداد ٹی بی کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ کہ یہ چودہ ملین جانیں بچانے کا ایک موقع ہے۔ بل گیٹس نے پہلے ہی اس پروگرام کے لیے 300 ملین ڈالر کا وعدہ کیا تھا۔ اگلے دس سال میں اس منصوبے پر 56 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ پروگرام کا افتتاح ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے کیا گیا۔ گورڈن براؤن کا کہنا تھا کہ ہر پندرہ سیکنڈ میں ایک شخص ٹی بی کے مرض سے ہلاک ہوجاتا ہے۔ برطانوی چانسلر اور نائیجیریا کے صدر نے عہد کیا ہے کہ ٹی بی کے خلاف مہم کو ترجیحی بنیادوں پرجی ایٹ ممالک کے ایجنڈے پر لایا جائے گا۔ یہ پروگرام افریقہ کے لیے نہایت اہم ہے جہاں اس مرض کے تیزی سے پھیلنے کے باعث ایمرجنسی کی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اس منصوبے کے انچارج مرکس ایسپائنل کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت امید کی جارہی ہے کہ نئے طرز کے پچاس ٹیسٹ اور اٹھائیس نئی ادویات سےٹی بی کے علاج میں انقلاب آجائے گا۔ انہوں نے پیشن گوئی کی کہ ٹی بی کی ویکسین دو ہزار بارہ تک تیار کیے جانے کے امکان ہیں۔ اس منصوبے کے تحت تقریباً 47 بلین ڈالر ٹی بی کے علاج پر خرچ کیے جائیں گے جبکہ ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ پر نو بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ | اسی بارے میں لائیو ایٹ: سُر اور سیاست کا ملاپ02 July, 2005 | آس پاس مائیکروسافٹ کی نئی سرمایہ کاری07 December, 2005 | نیٹ سائنس گیٹس، بونو سال کی بہترین شخصیات19 December, 2005 | آس پاس ویگاس: الیکٹرانکس کی عظیم نمائش05 January, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||