BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 January, 2006, 09:41 GMT 14:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام مقدمہ: نیا جج، سماعت مؤخر
صدام حسین
نئے جج کی سربراہی آج پہلی سماعت ہو گی۔
معزول عراقی لیڈر صدام حسین کے مقدمے کی سماعت جو نئے جج کی سربراہی میں شروع ہونا تھی، اب اتوار تک ملتوی ہوگئی ہے۔

عدالت نے ایک بیان میں اس التواء کی وجہ یہ بتائی ہے کہ کئی عینی شاہدین جنہیں عدالت میں پیش ہونا تھا یا ملک سے باہر ہیں یا زیارات میں مصروف ہیں۔

اس مقدمے کی سماعت اب نئے جج رؤف عبدالرحمٰن کریں گے جن کا تقرر جج رزگار امین کی جگہ کیا گیا ہے جنہوں نے حکومتی مداخلت کی شکایت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

صدام حسین اور سات شریک ملزمان پر 1982 میں دجیل کے مقام پر 148 افراد کے قتل کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

تمام ملزمان قتل اور تشدد کے ان الزامات کی صحت سے انکار کر رہے ہیں۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں صدام حسین کو سزائے موت ہو سکتی ہے۔

تفتیشی جج رائد الجوہی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ نئے جج کا تقرر عارضی ہے اور اس دوران رزگار امین کی واپسی کے لیے کوشش جاری رہے گی۔

نئے جج عبدالرحمٰن کا تعلق حلبجہ سے ہے اور وہ اس سے پہلے صدام حسین کے مقدمے کی سماعت کرنے والے پانچ ججوں کے پینل میں شامل نہیں رہے۔

وہ حلبجہ میں پیدا ہوئے جہاں صدام حسین پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کروا کر پانچ ہزار کرد عراقیوں کو ہلاک کروانے کا الزام ہے۔

تاہم حالیہ مقدمے کی سماعت میں حلبجہ کا مقدمہ شامل نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتے اطلاعات مل رہی تھیں کہ ججوں کے پینل کے نائب سربراہ سعید حمیش کو ترقی دے کر چیئرمین کے عہدے پر تعینات کر دیا جائے گا لیکن اس پر بعض حلقوں کو شدید اعتراض تھا۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پانچ ججوں کے پینل میں صرف رزگار امین اورسعید حمیش کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق رزگار امین کے استعفے اور ان کی علیحدگی کے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عدالت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

رزگار کو اس مقدمے کے دوران ملزمان کے عدالت میں شور شرابے کے باوجود ان کے ساتھ ’نرم رویہ‘ رکھنے کے باعث عراقی ذرائع ابلاغ کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا تھا۔

اسی بارے میں
صدام مقدمے کی سماعت ملتوی
22 December, 2005 | آس پاس
تشدد کا کوئی ثبوت نہیں: جج
22 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد