صدام حسین مقدمہ، جج کا استعفیٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے معزول صدر صدام حسین کے مقدمے کے بڑے جج رزگار امین نے استعفٰی دے دیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ کرد جج رزگار محمد امین اس اعتراض پر ناخوش ہیں کہ وہ مقدمے کی سماعت مناسب طریقے سے نہیں کررہے ۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ عدالت کی غیر جانبداری دکھانے کے لئے صدام حسین کو سماعت کے دوران متواتر اپنے موقف کے اظہار کا موقع دیتے رہے ہیں۔ مسٹر امین اس مقدمے کے ٹیلیوژن پر متعارف کروائے جانے والے واحد جج ہیں۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اُن کی مقدمے سے علیحدگی معزول صدر صدام حسین کو قانون کی گرفت میں لانے کے عمل میں ایک بڑی رکاوٹ ہوگی۔ کہا جارہا ہے کہ ان کے ساتھی کوشش کررہے ہیں کہ وہ اپنا استعفٰی واپس لےلیں۔ انکے استعفٰی کی منظوری کئی عراقی رہنماؤں سے ضروری ہے جن میں عراقی صدر بھی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||