BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 January, 2006, 14:10 GMT 19:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مکہ: ہوٹل گرنے سےدرجنوں ہلاک
اس سال بیس لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں
مکہ مکرمہ میں ایک ہوٹل کی عمارت گرنے سے درجنوں حجاج ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے مطابق ہوٹل کی عمارت گرنے سے بیس حجاجِ کرام ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے چار شہری ہوٹل کے ملبے کے نیچے آکر ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امدادی کارکن ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ حادثے کے وقت ہوٹل میں عازمین حج کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے عازمین حج کا تعلق مصر، نیونس اور متحدہ عرب امارات سے تھا۔

مکہ مکرمہ سے صحافی سراج وہاب کے مطابق اس حادثے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک ملبے سے بتیس لاشیں نکالی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حج کے موقع پر پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ ان میں سے بدترین حادثے میں سن انیس سو نوے میں ایک سرنگ میں بھگدڑ مچنے سے ایک ہزار سے زائد پاؤں کے نیچے روندے گئے تھے۔

اسی بارے میں
حبیب میاں ہوئے حاجی
04 February, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد