BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 February, 2004, 01:24 GMT 06:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حبیب میاں ہوئے حاجی
حبیب میاں
حج سے پہلے آرام کرتے ہوئے
حبیب میاں جو شاید دنیا کے بزرگ ترین حاجی ہوں گے اپنے اس خواب کو پورا کر چکے ہیں جسکی تعبیر کے لیے بی بی سی آن لائن کے قارئین نے ان کی مدد کی۔

نابینا اور ضعیف حبیب میاں کی صحیح عمر کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن انکے پینشن کے کاغذات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انکی عمر ایک سو پچیس سال ہے جبکہ انکا کہنا ہے کہ وہ ایک سو بتیس برس کے ہیں۔

گزشتہ جون میں جب پہلی مرتبہ نیوز آن لائن نے بھارت کے شہر جے پور سے انکے بارے میں لکھا کہ کس طرح انکے رشتے داروں کا خیال ہے کہ وہ حج نہیں کر سکتے تو ایسے بہت سے قارئین کی ای میل کا تانتا بندھ گیا جو اس سال حج کے لیے انکی مدد کرنے کو تیار تھے۔

خاموشی سے انہیں عطیہ دینے والوں میں برطانیہ کا ایک ٹیکسی ڈرائیور بھی شامل ہے جس نے حج کے لۓ جمح کی ہوئی اپنی رقم حبیب میاں کو دے دی۔

عطیہ کی ایک بڑی رقم لندن کے ایک تاجر کی جانب سے آئی جس نے دو لاکھ ستر ہزار روپے حبیب بینک میں جمع کرائے۔

حبیب گزشتہ ماہ اپنے دو پوتوں کے ساتھ مکہ کے لۓ روانہ ہوۓ تھے۔

حج شروع ہونے سے کچھ روز قبل ہی بی بی سی کے کیمرہ مین نے حبیب میاں کو ڈھونڈ نکالا جو خا نہ کعبہ کے نزدیک ایک ہوٹل میں آرام کر رہے تھے۔ حبیب میاں نے کہا کہ وہ مکہ آ کر بہت خوش ہیں اور ان لوگوں کے لۓ دعائیں کریں گے جنہوں نے انکی مدد کی۔

حبیب میاں کی مدد کرنے والوں نے بھی ایسی ہی خوشی ظاہر کی۔ لندن کے تاجر نے کہا کہ حبیب میاں کی مدد کرنا انکے لئے باعث اعزاز ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد