BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 December, 2005, 20:17 GMT 01:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کویت: القاعدہ سے تعلقات، سزائے موت
کویت میں امریکہ کا ایک اہم فوجی اڈہ قائم ہے
کویت کی ایک عدالت نے ایک گروپ کے چھ مشتبہ افراد کو القاعدہ سے تعلقات کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔

ان چھ افراد کو جنوری میں پولیس کے ساتھ ہونے والے تنازعات میں اہم کردار ادا کرنے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔ ان جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تیس سے زائد افراد پر مشتمل اس گروپ کے چند افراد کو عدالت نے قید کی سزا بھی سنائی ہے تاہم سات کو بری کردیا گیا ہے۔

سن دو ہزار پانچ میں کویت میں امریکی موجودگی کی مخالفت کرنے والے کئی اسلامی گروپوں کو پکڑا گیا ہے اور ان پر مغربی ٹھکانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات ہیں۔

استغاثہ کا مطالبہ تھا کہ جنوری کے فسادات کے لیے گروپ کے کئی دیگر ارکان کو بھی سزائے موت دی جائے۔ یہ گروپ اپنے آپ کو ’پینی سیولا لائنز بریگیڈ’ بتاتا ہے۔

استغاثہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس گروپ نے کویت میں کئی خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔

وکلاء دفاع کا موقف ہے کہ ان افراد پر تشدد کرکے ان سے زبردستی جرائم کا اقرار کروایا گیا ہے۔

گروپ کے بیس افراد کو چار سے پندرہ ماہ تک کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان میں سے بیشتر افراد کویتی باشندے ہیں۔ ایک شخص کو عمر قید کی سزا بھی دی گئی ہے۔ جن افراد پر مقدمہ دائر تھا ان میں کئی غیر ملکی باشندے بھی شامل تھے۔

خلیج میں کویت تیل کی پیداوار کے لحاظ سے بڑا ملک ہے اور یہ امریکہ کا حامی بھی ہے۔

علاقے میں امریکہ کا ایک فوجی اڈہ بھی قائم ہے جوکہ عراق میں تعینات فوجیوں کے لیے سازو سامان کا ایک اہم مرکز ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد