BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 December, 2005, 12:49 GMT 17:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امیرممالک زرعی سبسڈی ختم کریں‘
بھارت کے نمائندے کے مطابق بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
ترقی پذیر ممالک نے امیر ممالک سے کہا ہے کہ آزاد تجارت کو فروغ دینے کے لیے وہ مزید رعایتوں کا اعلان کریں۔

ترقی پذیر ممالک کے بیس ملکوں کے ایک گروپ جی 20 نے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ ڈبلیو ٹی او مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے وہ زیادہ مراعات کا اعلان کریں۔

جی 20 جو درمیانے سائز کی معیشت والے ملکوں کا گروپ ہے کا کہنا کہ یورپی یونین زرعی اجناس کی درآمدی ڈیوٹیاں ختم کرنے کی تاریخ مقرر کریں۔

جی 20 گروپ اور یورپی یونین نے امریکہ کی اپنے کاشتکاروں کو کاٹن سبسڈی دینے پر تنقید کی۔

ہانگ گانگ میں ہونے والے اس اجلاس میں امریکہ اور یورپی یونین میں کسانوں کو رعایتیں دینے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔

امریکہ نے یورپی یونین پر زور دیا کہ کھانے کی اشیاء پر درآمدی ٹیکسوں میں کمی کرے جبکہ یورپی یونین کا موقف ہے کہ کھانے کی چیزوں کی درآمد کے علاوہ اور بھی معاملات ہیں جن کو طے کیا جانا باقی ہے۔

یورپی یونین کے ٹریڈ کمشنر نے اجلاس کے تیسرے روز تقریر کرتے ہوئے امریکہ پر اپنے کاشتکاروں کو کاٹن سبسڈی دینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ ہر سال اپنے کاشتکاروں کو چار ارب ڈالر کی سبسڈی دیتا ہے۔

یورپی یونین کے ٹریڈ کمشنر نے کہا کہ امریکہ کاٹن سبسٹڈی پر کوئی واضح موقف اخیتار کیے بغیر دوسرے ایشوز کے پیچھے چھپنا چاہتا ہے۔

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اس اجلاس میں دنیا بھر کے 150 غریب اور امیر ممالک شریک ہیں۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ایسے اجلاسوں سے امیر ممالک کو ہی فائدہ پہنچتا ہے۔

تاہم اجلاس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تجارتی سمجھوتے سے اربوں ڈالر پیدا ہوتے ہیں جنہیں غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد