محمودیہ: دھماکے میں 30 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے جنوب میں واقع شہر محمودیہ میں ایک ہسپتال کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں تیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور کے نشانے پر امریکی فوجیوں کا ایک کارواں تھا جو محمودیہ میں ہسپتال کے پاس سے گزر رہا تھا۔ محمودیہ کے پاس کے علاقے میں مزاحمت کاروں نے حالیہ دنوں میں کئی حملے کیے ہیں۔ محمودیہ بغداد سے بارہ کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ ابتدائی طور پر اس حملے میں کسی امریکی یا عراقی فوجی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثناء امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں بدھ کے روز ہونے والے دو حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک فوجی مرکزی بغداد میں ہلاک ہوا تھا جبکہ دیگر دو فوجی شہر کے جنوب مغرب میں ہونے والے حملے میں مارے گئے تھے۔ عراقی پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کو ہی فلوجہ کے قریب خالدیہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک عراقی فوجی ہلاک ہوگیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پندرہ دسمبر کے عام انتخابات کے جیسے جیسے قریب آرہے ہیں مزاحمت کاروں کی جانب سے حملوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ | اسی بارے میں جنازے پر حملہ، اڑتالیس ہلاک19 November, 2005 | آس پاس عراق: خاندان کے5 افراد ہلاک21 November, 2005 | آس پاس امریکہ عراق سے نکل جائے: ایران22 November, 2005 | آس پاس الزرقاوی ہلاک ہوئے یا نہیں؟ 22 November, 2005 | آس پاس امریکی فوجیوں سمیت 53 ہلاک 19 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||