بغداد: کار بم دھماکے ، چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں ہونے والے دو طاقتور کار بم دھماکوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں آس پاس کی رہائشی عمارتیں گر گئیں اور تاحال ملبے سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ یہ دھماکے جادریہ ڈسٹرکٹ میں عراقی وزارتِ داخلہ کی عمارت کے نزدیک واقع عراقی محکمۂ پولیس کے زیرِ استعمال ایک عمارت کے باہر ہوئے۔ اس عمارت سے اتوار کو امریکی فوجیوں نے 173 محبوس افراد کو برآمد کیا تھا جن میں سے کچھ پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔ ان افراد میں سے زیادہ تر سنّی العقیدہ مسلمان تھے۔ ایک عینی شاہد فراس حامد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ دو خودکش حملہ آور اپنی کاروں میں وزارتِ داخلہ کے عمارتی کمپلیکس جانب بڑھے اور انہوں نے یکے بعد دیگرے کنکریٹ کے بلاکوں سے اپنی گاڑیوں ٹکرا دیں۔ | اسی بارے میں ’فاقوں مرتے ہوئے‘ عراقی قیدی 15 November, 2005 | آس پاس بغداد میں خود کش حملہ، تیس ہلاک10 November, 2005 | آس پاس شام کی سرحد پر امریکی آپریشن05 November, 2005 | آس پاس عراق: ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ 04 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||