کنٹرول لائن پر بات چیت کل ہوگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی وزارتِ خارجہ کے اہکاروں پر مشتمل ایک وفد جمعہ کو پاکستان پہنچ رہا ہے تاکہ کنٹرول لائن کے آر پار کشمیروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی تجویز پر بات چیت ہو سکے۔ بھارتی وفد ایک ایسے وقت میں پاکستان پہنچ رہا ہے جب گزشتہ دو تین دنوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی فضا پائی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے مبصرین کا کہنا ہے کہ شاید اس اجلاس میں فوری طور پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکے۔ یہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی تھی جب بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ بھارتی وفد ایسے وقت پاکستان جا رہا ہے جب گلگت میں کرفیو نافذ ہے اور فرقہ وارانہ مسائل ہیں۔ جواب میں پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا کہ بھارت کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی بجائے (بھارت کے زیرِانتظام) کشمیر میں حقوقِ انسانی کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنا چاہیے۔ | اسی بارے میں برفباری قریب، اور امداد دُور25 October, 2005 | پاکستان تین لاکھ خیموں کی تیاری جاری ہے 26 October, 2005 | پاکستان ’غریب امدادی سامان سے محروم‘25 October, 2005 | پاکستان اتنےخیمے کہاں سے آئیں گے؟23 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||