سلیمانیہ: بم دھماکے میں نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شمال مشرقی علاقے میں کرد اکثریت کے شہر سلیمانیہ میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ بم ایک ایسی عمارت کے باہر پھٹا جس میں کرد ملیشیا گروہوں کی منتظم صوبائی حفاظتی وزارت کا دفتر تھا۔ بی بی سی نمائندے کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔ سلیمانیہ کی آبادی نے پندرہ اکتوبر کو ہونےوالے ریفرنڈم میں عراقی آئینی مسودے کےحق میں ووٹ دیا تھا۔ اور عراقی الیکشن کمیشن کے مطابق اس صوبے کی اٹھانوے اعشارہ چھیانوے فیصد آبادی نے ’ہاں‘ میں ووٹ دیا۔ یاد رہے کہ پیر کو بغداد میں تین خود کش بم دھماکوں میں بیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں بغداد: تین خود کش دھماکے، بیس ہلاک25 October, 2005 | آس پاس صدام کے مقدمے پر سب کی نظر20 October, 2005 | آس پاس صدام حسین کے خلاف مقدمہ شروع 19 October, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||