حسنی مبارک کا انتخاب مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر کے ناکام صدارتی امیدواروں نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیا ہے۔ ناکام صدارتی امیدوار ایمن نور اور نومن گوما نے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کی وجہ سے وہ ان نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ صدر حسنی مبارک نے ان انتخابات میں ستاسی فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار ایمن نور سات فیصد جبکہ نومن گوما صرف دو فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ مصری الیکشن کمیشن نے ناکام امیدواروں کے الزامات کو رد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انتخابات میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہوئی۔ مصر میں حزب مخالف کا کہنا ہے کہ مصر کے صدراتی انتخابی نتائج پر بے قاعدگیوں سے زیادہ ووٹروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اثر پڑا ہے۔ صدراتی انتخابات میں صرف تئیس فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔ صدر حسنی مبارک پچھلے چوبیس سال سے بر سرِ اقتدار ہیں ایمن نور کی پارٹی کا کہنا ہے کہ ان انتخابات میں جو دھاندلیاں ہوئی ہیں وہ ان نتائج سے صاف ظاہر ہیں۔ آزادانہ نگراں اداروں نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے دوران بد عنوانی اور دھاندلیوں کے کچھ واقعات پیش آئے ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان واقعات سے انتخابات کے نتائج پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||