مصر میں آتشزدگی سے درجنوں ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر میں ایک تھیٹر میں لگنے والی آگ سے کم از کم انتیس لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ تھیٹر میں آتشزدگی کے وقت وہاں موجود ایک شخص محمد عرفات یاسین نے بتایا ہے کہ تھیڑ میں کام کرنے والا ایک ایکٹر پھسل کر موم بتی پر جا گرا جس سے کاغذ کے تھیلوں سے بناہوا تھیٹر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ مرنے والوں میں کئی افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ آگ کے بعد والی بھگدڑ میں پیروں کے نیچے آ کر کچلے گئے ہیں جبکہ کئی لوگ حبس سے مر گئے۔ محمد عرفات یاسین نے بتایا ہے کہ ہر کوئی اپنے آپ کو بچانے کی کوشش میں دوسروں کو دھکا دے رہا تھا جس سے کئی نیچے گر گئے اور کچلے گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ آگ مقامی وقت کے مطابق سوموار کی رات دس بج کر پینتالیس کو لگی۔ تھییٹر سے باہر نکلنے کے دو راستے تھے لیکن ایک راستہ کی دیوار بھی کاغذ سے بنے ہونے کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں آگئی جس کی وجہ سے وہ راستہ بند ہو گیا۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد سینتالیس بتائی جا رہی ہے ۔ زخمی ہونے والوں میں تھیٹر کے عملے کے چودہ لوگ بھی شامل ہیں۔ مصر میں 2002 میں ٹرین میں ہونے والی آتشزدگی سے 350 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||