چین: تیس افراد جل کر ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے صوبے کوانگ ڈانگ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم تیس افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ گوانگ ڈانگ کے شہر شانتاؤ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام کو ہوٹل میں اگ لگ گئی جس سے چار منزلہ ہوٹل کی تین منزلیں اگ سے تباہ ہو گیں ہیں۔ آگ سے مرنے والی تعداد ابھی تک تیس ہے لیکن پندرہ زخمی ہونے والوں میں کئی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ہوٹل میں مقیم لوگ کی صیح تعداد کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ چینی حکام آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||