تائیوان: 25 منزلہ عمارت میں آگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تائیوان میں ایک عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ آگ پر قابو پانے والا عملہ آگ بجھانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے اس پچیس منزلہ عمارت کی چھت سے نو افراد کو بچایا گیا تاہم آگ بجھنے سے قبل اس سے کہیں زیادہ افراد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق تائی چنگ میں گولڈن پلازہ ٹاور نامی عمارت میں مقامی وقت کے مطابق دن کے چار بجے آگ لگی۔ یہ آگ عمارت کی اٹھارہویں منزل پر قائم ایک شراب خانے میں بھڑکی اور جلد ہی دیگر کئی منزلوں میں پھیل گئی۔ نیچے کی کئی منزلیوں سے لوگ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم اوپر کی منزلوں پر موجود لوگوں نے عمارت کی چھت پر پناہ لی۔ ہلاک ہونے والوں میں عمارت کا ایک سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے جبکہ تینوں ہلاک شدگان اٹھارہویں منزل ہی پر موجود تھے۔ عمارت کی آگ سے بچ نکلنے والوں نے اپنے بیگ اور فائلیں سر پر رکھی ہوئی تھیں تاکہ ٹوٹ کر گرنے والے شیشوں سے محفوظ رہ سکیں۔ اس عمارت میں کئی دفاتر، دکانیں اور سکول قائم ہیں۔ ایک طالب علم نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کے کئی ساتھی اور اساتذہ ابھی بھی عمارت کے اندر ہیں۔ ابھی تک اس آتشزدگی کا سبب معلوم نہیں ہوا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||