| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
شادی کی تقریب میں آگ، 46 ہلاک
جنوبی بھارت میں شادی کی ایک تقریب کے دوران آتشزدگی سے خدشہ ہے کہ کم از کم چھیالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچاس کے قریب ہے۔ یہ حادثہ تامل ناڈو کی ریاست میں اس جگہ پیش آیا جو مندروں کی کثرت کے لئے جانی جاتی ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ آگ کیسے لگی۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ کا سبب شارٹ سرکٹ ہے۔ ترچی ضلع میں آگ بجانے کے ذمہ دار ایک افسر نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ تیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کئی لوگ بھگدڑ سے ہلاک ہوئے کیونکہ جب آگ لگی تو لوگوں نے تنگ سیڑھیوں سے نیچے بھاگنے کی کوشش کی اور بھیڑ میں پھنس گئے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||