BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 August, 2005, 17:20 GMT 22:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بم سے ڈرانے پر ڈھائی سال قید
 لندن
لندن بم دھماکوں کے بعد برطانیہ میں سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے
برطانیہ میں ایک شخص کو ایشیائی آبادی میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ایک جعلی بم نصب کرنے کے جرم میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بولٹن کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ انتالیس سالہ گریم مینارڈ جولائی کے لندن بم دھماکوں سے اتنا مشتعل تھا کہ اس نے راچڈیل کے علاقے میں ایک ایشیائی ریستوران کے نزدیک ایک جعلی بم رکھا اور یہ بھی کہا کہ دوسرا بم بریڈ فورڈ میں رکھا جائے گا۔

مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کا کہنا تھا کہ ملزم کی اس حرکت سے برطانیہ کے کثیر القومی معاشرے میں دہشت گردی کو فروغ ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ کسی کو بھی اس واردات کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے اور یہ کوئی دلیل نہیں کہ یہ لندن بم دھماکوں کا رّدِ عمل ہے۔ یہ صرف ایک مجرمانہ کارروائی ہے‘۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ مینارڈ نے شراب کےنشے میں اپنے ساتھیوں کے سامنے یہ شیخی بھی بگھاری کہ ’ اگر کسی کو کیمیا کے مضمون کی سوجھ بوجھ ہے تو اس کے لیے بم بنانا بالکل مشکل نہیں‘۔

مینارڈ نے باروچی خانے میں استعمال ہونے والے سامان کو ایک ڈبے میں رکھ کر اس پر ایک نقلی ڈیٹونیٹر، تاریں اور ایک موبائل فون لگا کر اسے ایک بم کی شکل دی اور اسے ایک ریستوران کے باہر رکھ دیا۔

بم کی اطلاع ملنے پر فوج کے بم ڈسپوزل یونٹ نے اس جعلی بم کو اڑا دیا۔

خبروں میں اس واردات کا ذکرنہ آنے پر مینارڈ نے مایوس ہو کر 999 پر فون کیا اور کہا کہ’ کیا آپ کو ملک سٹون روڈ راچڈیل پر بم ملا۔ وہ ایک جعلی بم تھا اور اگلا بم اصلی ہوگا اور اسے بریڈ فورڈ میں رکھا جائےگا‘۔

اس کال کے بعد پولیس اہلکاروں نے اس کے موبائل فون کا پتہ لگا کر مینارڈ کو گرفتار کر لیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد